ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:کڈوین کٹا ڈیم میں بجلی کی وائر چھونے سے جانور ہلاک

بھٹکل:کڈوین کٹا ڈیم میں بجلی کی وائر چھونے سے جانور ہلاک

Sat, 01 Jul 2017 18:41:14    S.O. News Service

بھٹکل:یکم جولائی (ایس اؤنیوز)تعلقہ کے کڈوین کٹا ڈیم علاقہ میں ٹرانسفارمر کو جوڑے گئے ارتھنگ وائر سے بجلی سپلائی ہونے کی وجہ سے ایک جانور کے ہلاک ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

مردہ جانور کے مالک روی نائک نے بتایا کہ ہیسکام محکمہ کی غیر ذمہ دارانہ حرکت سے اس طرح کا حادثہ پیش آیا ہے، ان کے مطابق عافیت کی بات یہ رہی کہ اس سے کسی انسان کو خطرہ نہیں ہوا۔ واقعہ کے متعلق ہیسکام محکمہ کو اطلاع دی گئی ہے۔ ہیسکام محکمہ کے افسران نے یقین دلایا ہے کہ جس کاجانور ہلاک ہوا ہے اس کو معاوضہ دلانے کی ایماندارانہ کوشش کی جائے گی۔


Share: